امیرترین ملک، امریکہ ٹاپ 10 سے باہر

0
5

برلن(پاکستان نیوز) دنیا کے امیر ترین ممالک کی درجہ بندی کے مطابق یورپی ممالک مجموعی طور پرفہرست میں سب سے آگے ہیں، تاہم دنیا کی بڑی معیشتیں جیسے جرمنی اور فرانس ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں،غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ بات 2026ء میں جاری ہونیوالے ایک نئے پراسپیریٹی انڈیکس میں سامنے آئی، نئی درجہ بندی میں صرف معیشت کے حجم یا فی کس آ مدن کو نہیں دیکھا گیا بلکہ یہ جانچا گیا کہ دولت عام شہری کی زندگی کو کس حد تک بہتر بناتی ہے،مالیاتی تجزیاتی ادارے ہیلو سیف کی رپورٹ کے مطابق کسی ملک کی امیری کا مطلب زیادہ پیداوار یا بڑی معیشت نہیں بلکہ یہ ہے کہ اس دولت کا فائدہ عام لوگوں تک کس حد تک پہنچتا ہے،اسی بنیاد پر ناروے کو 2026ء میں دنیا کا سب سے امیر ملک قرار دیا گیا،انڈیکس میں عالمی مالیاتی اداروں جیسے آئی ایم ایف،ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے 50 سے زائد ممالک کا جائزہ لیا گیا،نتائج کے مطابق یورپ اس فہرست پر غالب ہے اور ٹاپ پانچ میں شامل تمام ممالک اسی خطے سے تعلق رکھتے ہیں،ناروے پہلے نمبر پر ہے جس کی وجہ اس کی متوازن معاشی پالیسیاں ہیں،آئرلینڈ دوسرے نمبر پر ہے،لکسمبرگ تیسرے نمبر پر ہے جو پہلے نمبر سے نیچے آ گیا،امریکہ 17ویں نمبر پر ہے جس کی وجہ وہاں آمدن میں فرق اور غربت کی شرح کو قرار دیا گیا ہے،جرمنی 12ویں جبکہ فرانس 20ویں نمبر پر ہے،خلیجی ممالک میں قطر گیارہویں اور متحدہ عرب امارات تیرہویں نمبر پر موجود ہیں،آئرلینڈ میں فی کس جی ڈی پی بہت زیادہ ہے لیکن حقیقی آمدن اس سے خاصی کم ہے،سوئٹز رلینڈ، آئس لینڈ، ڈنمارک اور نیدرلینڈز بھی اعلیٰ پوزیشنز پر ہیں،ایشیا میں سنگاپور سب سے آگے ہے لیکن وہاں آمدن میں عدم مساوات ایک مسئلہ ہے،مشرق وسطیٰ میں قطر اور متحدہ امارات نمایاں ہیں،جمہوریہ چیک جیسا ملک بھی فرانس سے آگے نکل گیا ہے کیونکہ وہاں دولت کی تقسیم زیادہ منصفانہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here