نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارت شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے اور دنیاکے 100گرم ترین شہروں میں سے 92بھارت میں پائے جاتے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شدید گرمی کے باعث ریاست اتر پردیش کے آگرہ، متھرا، فیروز آباد اور مین پوری میں مزدوروں کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔











