ٹرمپ کی اقتدار منتقلی سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی

0
152

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کی جانب سے جوبائیڈن کو اقتدار کی منتقلی کیلئے رضا مندی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھی گئی ہے ، ڈو جونز انڈیکس میں تاریخی 30 ہزار پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہے ، ٹرمپ کی جانب سے حکومتی ایڈمنسٹریشن ٹیم کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ اقتدار کی منتقلی کے لیے اپنے طریقہ کار کے تحت انتظامات کا آغاز کرے لیکن اس کے ساتھ انھوں نے انتخابات میں جعل سازی کے متعلق قانونی جنگ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ وہ اپنی قانونی جنگ کو احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں جوکہ کامیابی سے درست سمت کی طرف گامزن ہیں ، ہم کامیاب ہوں گے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ ادارے کی جانب سے جوبائیڈن انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے اقدامات کے لیے تیار رہیں جس پر بائیڈن کی ٹیم نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ان کو بہت سے اقدامات کی بروقت تیاری کا موقع مل جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here