واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکا نے ویزا لاٹری کے دوسرے رانڈ کا اعلان کر دیا، امیگریشن آفس نے H-1B ویزا لاٹری کے دوسرے رانڈ کا اعلان کر دیا ہے۔یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے بیان کے مطابقH-1B ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے اس سال لاٹری کا دوسرا مرحلہ ہو گا۔اس مرحلے میں پہلے سے جمع کردہ الیکٹرانک رجسٹریشنز سے مزید امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا، روا ں برس مارچ میں امریکی امیگریشن نے سال 2024 کے لیے ویزا لاٹری کے سلسلے میں اعلی درجے کے ڈگری کے حامل امیدواروں کا انتخاب کیا تھا۔دوسرے مرحلے میں تعلیمی قابلیت کی اہلیت میں نرمی کا امکان ہے، ویزا لاٹری کی اس پیشکش کا فائدہ وہ درخواست ہی اٹھا سکتے ہیں جو پہلے ہی سال 2024 کی رجسٹریشن رکھتے ہیں اور پہلے مرحلے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔H-1B ویزا امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی کارکنوں کو خصوصی پیشوں میں ملازمت کی اجازت دیتا ہے جو تکنیکی مہارت کے حامل ہوں۔ اس لاٹری کے تحت سال میں زیادہ سے زیادہ 65 ہزارویزے جاری ہو سکتے ہیں۔