ماسک، گلوز، سینیٹائزر کی فروخت انتہائی مناسب داموں پر، ہر فرد کیلئے ہول سیل قیمت
شکاگو(پاکستان نیوز) امریکہ میں کرونا وائرس کی ہولناکیوں اور تباہ کاریوں سے دیگر ریاستوں کی طرح ریاست الی نائے میں بھی کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ رمضان المبارک کے مبارک مہینے اور عید الفطر کی آمد کے حوالے سے ماضی میں ہونےوالی رونق اس سال کہیں بھی نظر نہیں آتی۔ الی نائے کے سب سے بڑے دیسی تجارتی مرکز دیوان ایونیو پر سناٹا نظر آتا ہے۔ اس صورتحال میں لوگ ضروری گروسری وغیرہ کیلئے مجبوراً اسٹورز کا رُخ کرتے ہیں تاہم کرونا سے تحفظ کیلئے احتیاطی اشیاءکی خریداری میں تیزی آئی ہے لیکن کاروباری حلقے بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر یہ اشیاءمہنگے داموں میں فروخت کر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں دیوان ایونیو پر واقع معروف اسٹور بیسٹ کلیکشن نے Covid-19 سے تحفظ کیلئے صارفین کو ارزاں نرخ پر ماسک (KN-95) گلوز اور سینیٹائزر زبہ سہولت فراہم کرنے کا بندوبست کیا ہے بیسٹ کلیکشن کے روح رواں عمران عزیز نے نمائندہ ”پاکستان نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں کمیونٹی کی سہولت کے جذبے کے تحت وہ کاروباری فائدے کو نہیں دیکھتے ہیں اور ہر فرد کیلئے احتیاطی اشیاءہول سیل ریٹ پر فروخت کر رہے ہیں۔