کیپٹل ہل میں ٹرمپ کا مظاہرین سے خطاب عین قانونی ہے:وکلائ

0
145

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ہاﺅس میں ٹرمپ کے مواخذے کے منیجرز نے موقف اپنایا ہے کہ ٹرمپ نے کیپٹل ہل حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اُکسایا اور انہیں یہ حملہ کرنے کے لیے مجبور کیا جبکہ ٹرمپ کے قانونی ماہرین نے ٹرمپ کے کیپٹل ہل میں مطاہرین سے خطاب کو تحفظ دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ کا کیپٹل ہل میں خطاب آئین کی دفعہ ایک کے تحت بالکل درست اور اظہار رائے کے عین مطابق تھا ، مظاہرین نے ٹرمپ کو انتخابی جعل سازی اور ہاﺅس کے کردار کے متعلق کھل کر بات کرنے پر زور دیا جس پر صدر ٹرمپ نے اپنی رائے دی ۔واضح رہے کہ کیپٹل ہل حملے کے دوران پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا تھا ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here