واشنگٹن (پاکستان نیوز) کیمبرج میں میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر پاکستانی مسلمان طلبا کی تاریخی کامیابی، کراچی کے سنیل صدیقی تیسری بار میئر اور بورے والا کے برہان عظیم کم عمر ترین ڈپٹی میئر بن گئے ہیں ، سنیل صدیقی پہلی بار 2017میں کیمبرج کونسل کے لیے منتخب ہوئی تھیں ، وہ سال 2020 سے 2024 تک 2 بار کیمبرج کی میئر رہ چکی ہیں، برہان عظیم اس سے قبل کیمبرج سٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین کونسلر کے طور پر بھی منتخب رہے ہیں اور اب دوسری بار کونسلر منتخب ہوکر کم عمر ترین ڈپٹی میئر بن گئے ہیں ۔برہان عظیم اس سے قبل کیمبرج سٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین کونسلر کے طور پر بھی منتخب رہے ہیں اور اب دوسری بار کونسلر منتخب وہ کر کم عمر ترین ڈپٹی میئر بن گئے ہیں ۔









