واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ روز متعدد متوقع کرپٹو بلوں میں سے ایک کرپٹو ریگولیشن بل منظور کر لیا۔ جس سے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کرپٹو کی متنازعہ صنعت کو قبول کیا گیا ہے۔ امریکی قانون سازوں نے آسانی سے یہ ایکٹ منظور کر لیا، جو کرپٹو کرنسیوں اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے واضح ریگولیٹری فریم ورک ہے۔












