نیویارک پوسٹ نے کملا ہیرس کیخلاف جھوٹ پر مبنی خبر شائع کی، رپورٹر مستعفی

0
91

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پوسٹ کے رپورٹر نے نائب صدر کمیلا ہیرس کے متعلق غلط خبر پوسٹ کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، رپورٹ میںبتایا گیا تھا کہ ایسے غیر قانونی تارکین بچے جوکہ نائب صدر کمیلا ہیرس کی بچوں پر لکھی گئی کتابیں ساتھ لائیں گے کو امریکہ میں خوش آمدید کہا جائے گا ، رپورٹر لورا اٹالیانو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے ایک غلط سٹوری لکھنے کو کہا گیا تھا ، ان کی خبر کو دی پوسٹ کی ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد لورا نے اپنا ردعمل دیا ہے ۔اٹالیانو 1990 کے طویل عرصے سے دی پوسٹ کے ساتھ وابستہ ہیں ، دی پوسٹ کے ایڈیٹر نوٹ میں یہ لکھا گیا ہے کہ آرٹیکل کے صیح متن میں لکھا گیا ہے کہ تارکین بچوں کے پاس ہیرس کی کتابوں کی موجودگی کو خوش آمدید کے طور پر لیا جائیگا ،آرٹیکل کو اب اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تارکین بچوں کو کتابوں کی ایک کاپی دی جائے گی۔ابھی یہ بھی یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے کہ تارکین بچوںکو کمیلا ہیرس کی کتابیں ملیں گی بھی یا نہیںکیونکہ تارکین بچوںکو ہمیشہ کی طرح کپڑوں ، کھلونوں کے تحائف دیئے جاتے ہیں جس میں حکومتی امداد شامل نہیں ہوتی ہے پہلی مرتبہ نائب صدر کی کتابوںکو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے جس کے متعلق ابھی یقینی طور پرکچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے فیکٹ چیکر کی جانب سے بھی اس خبر کی تردید کی گئی تھی جس کو کچھ گھنٹوں بعد نیویارک پوسٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیاگیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here