پاکستانی روپیہ مضبوط ترین کرنسی قرار

0
60

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں شدید معاشی بحران کے بعد دنیا کی مضبوط ترین کرنسی بن کر سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان میں کاروباری اور معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، شدید معاشی و مالی بحران کے بعد پاکستان کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں دنیا کی بہترین اور مضبوط کرنسی بن گئی ہے۔ گزشتہ ماہ جون میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی شرح 3.1 فیصد بڑھی، جو کہ دنیا کی مضبوط ترین کرنسی شمار کی جارہی ہے۔ سپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق پچھلے ماہ جون میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان کی کرنسی روپیہ 3.1 فیصد شرح کے ساتھ دنیا کی مضبوط ترین اور سرفہرست نمایاں کرنسی رہی۔ دوسرے نمبر پر 2.6 فیصد کے ساتھ نارویجن کرنسی ، تیسرے نمبر پر 2.2 فیصد شرح پر برطانوی کرنسی پانڈ شمار کی گئی۔ اسی طرح برازیل، سوئٹزرلینڈ، کینیڈین، یورو، پولینڈ اور میکسکو کی کرنسی بالترتیب ٹاپ ٹین میں شامل دیکھی گئی۔ دوسری جانب وزیرخزانہ خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آر سے ٹرپل سی کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here