بائیڈن انتظامیہ کی زیر نگرانی رات کی تاریکی میں تارکین کی خاموش منتقلی

0
83

نیویارک (پاکستان نیوز)رات کی تاریکی میں چارٹر طیارے سے تارکین کی ویسٹ چیسٹر کائونٹی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور پھر بس کے ذریعے نامعلوم مقام کی طرف منتقلی نے بائیڈن حکومت کی خفیہ کارروائیوں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں ، دی پوسٹ کے مطابق بائیڈن حکومت جنوبی بارڈر پر تارکین کی بڑھتی تعداد کے حوالے سے ان کو خاموشی سے ملک کے مختلف حصوں میں سیٹل کر رہی ہے ، رپورٹ کے مطابق 8 اگست سے 20 اگست تک 21 پروازوں کے ذریعے دو ہزار کے قریب تارکین کی میکسیکو کے بارڈر سے ملک میں مختلف حصوں میں لایا گیا ہے ، 20 اگست کو ہیوسٹن ائیرپورٹ پر دو پروازیں صبح 2:13 اور 4:29 پر لینڈ کی ہیں ، یو ایس کسٹم انفورسٹمنٹ کے مطابق جولائی اور اگست کے درمیان میکسیکو بارڈر سے 40 ہزار کے قریب بچے امریکہ میں داخل ہوئے ہیں ، ویسٹ چیسٹر ائیرپورٹ پر موجود ذرائع نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والی تارکین کی بڑی تعداد کو بسوں کے ذریعے برانکس ، بروکلین ، کوئینز ، نیوبورو ، برج پورٹ ، ڈینبری میں منتقل کیا جا رہا ہے ، فلوریڈا کی ری پبلکن گورنر ران ڈی سینٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ اگر بائیڈن حکومت کو لگتا ہے کہ ان کی امیگریشن پالیسی درست ہے تو پھر یہ خفیہ کارروائیاں کیوں ہو رہی ہیں ، انتظامیہ عوام کو تارکین کی منتقلی کے متعلق بے خبر کیوں رکھ رہی ہے ، دی پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ووڈ برج کے علاقے میں 100 کے قریب تارکین کو ان کے رشتہ دار ، دوست گاڑیوں میں اپنے ساتھ لے کر چلے گئے اور ان کی شناخت کی جانچ کرنے والا کوئی سیکیورٹی پرسنل وہاں موجود نہیں تھا،ویسٹ چیسٹر کائونٹی کے سابق ایگزیکٹو راب اسٹورینو جوکہ گورنر کے لیے ری پبلیکن کے امیدوار بھی ہیں نے بتایا کہ پروازوں کی ایسے موقع پر آمد ہو رہی ہے جب عام طور پر بہت پروازیں ائیرپورٹ پر لینڈ کرتی ہیں ، ویسٹ چیسٹر کائونٹی کے ڈیموکریٹک ایگزیکٹو جارج لیٹمر نے صورتحال کو معمول کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ کے دور میں بھی ایک ہزار کے قریب تارکین کو اسی طرح ملک کے مختلف حصوں میں آباد کیا گیا تھا ، ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے ترجمان جارج سلوا نے بتایا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ امریکہ آنے والے نوجوانوں اور بچوں کو قانونی ہونے تک صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here