کشمیر میںمظالم یو این قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے:پاکستانی سفیر

0
4

واشنگٹن ( پاکستان نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی اور اس کی ہٹ دھرمی کا واضح مظہر ہیں۔وہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام خصوصی ویبنار سے خطاب کر رہے تھے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر اپنے کشمیری بھائیوں اور ان کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اظہار ہے۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ طویل عرصے سے حل نہ ہونے والا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے کردار اور تاثیر پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تنازعہ کشمیر کے قانونی پہلوؤں کو احتیاط سے جانچنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اقدام اور غزہ کی صورتحال کے بعد۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کو نظر انداز کرنے کی پالیسی علاقائی اور عالمی امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here