عمران خان کی متاثرہ آنکھ میں انجکشن کے بعد بھی بہتری نہ آسکی

0
3

اسلام آباد (پاکستان نیوز ) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کی متاثرہ آنکھ میں انجیکشن کے بعد بھی 10 فیصد بھی بہتری نہیں آئی۔ ایکس پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے خاندان نے آج بشریٰ عمران خان سے ملاقات کی۔ عمران خان بھی آج اس سے پہلے ان سے مل چکے تھے۔انہوں نے ایک بار پھر عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کی متاثرہ آنکھ میں انجیکشن کے بعد بھی 10 فیصد بھی بہتری نہیں آئی۔ مریم ریاض وٹو نے کہا کہ یہ انتہائی فوری ضرورت ہے کہ عمران خان کو فوراً اپنے ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی دی جائے۔ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ عدالتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا سے رابطہ کریں تاکہ اس مسئلے کو اٹھایا جا سکے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیے جانے والے بانی پی ٹی ا?ئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے مختصر کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق خان صاحب تک مکمل رسائی دی گئی، خان صاحب کی صحت ٹھیک ہے، رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کرانے تک مناسب نہیں کچھ کہوں گا۔انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں تین گھنٹے کے بعد باہر آیا ہوں، اس سے قبل وکیل سلمان صفدر نے سپریم کورٹ سے استفسار کیا کہ کیا میری رپورٹ جمع کرانے کا سکوپ صرف لیونگ کنڈیشن تک ہی محدود ہے؟ آنکھ کے طبعی معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کچھ خدشات موجود ہیں۔ اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لیونگ کنڈیشن کی رپورٹ چیمبر میں جمع کرائیں۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے استدعا کی کہ ‘عدالتی حکم میں زکر کردیں ہم نے رپورٹ جمع کرا دی تھی’، سماعت کے اختتام پر ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ بھی روسٹرم پر آگئے اور انہوں نے عدالت سے ستدعا کہ کہ ‘مجھے بھی ملاقات کی اجازت دی جائے، تاہم سپریم کورٹ نے لطیف کھوسہ کو ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی اور سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل جانے کا حکم دیا جب کہ کیس کی سماعت پرسوں تک ملتوی کردی گئی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here