3 ارب افراد کی غذا تک رسائی نہیں

0
84

اسلام آباد(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں 3 ارب افراد کو صحت بخش غذا تک رسائی کے مسائل کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت(ایف اے او) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر زراعت اور خوراک کے سسٹمز کو خشک سالی، سیلاب اور بیماریوں سمیت کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔اور اگر عالمی برادری نے ان خدشات کے خاتمہ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات نہ کئے تو مزید ایک ارب افراد کو صحت بخش غذا کی دستیابی کے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ایف اے او نے کہا ہے کہ خشک سالی، سیلاب، فصلوں کی بیماریوں اور کووڈ۔ 19 کے باعث درپیش خطرات کے حوالہ سے اقدامات نہ کیے گئے تو ایک ارب افراد کی آمدنیوں میں ایک تہائی تک کمی ہو سکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here