برطانوی وزیراعظم کی امیدوار لز ٹرس کا پاکستان سے متعلق بڑا بیان

0
88

لندن(پاکستان نیوز) برطانیہ میں وزیراعظم کی امیدوار لز ٹرس کا پاکستان سے متعلق بڑا بیان، برطانیہ میں وزیراعظم کی امیدوار لزٹرس نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارت بڑھانے کی کوشش کروں گی۔ کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کی آن لائن میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے لزٹرس کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ سطح پر ٹریڈ ڈیل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر باہمی طور پر حل کرنا چاہیے۔ اجلاس میں فارن آفس منسٹر طارق احمد، لارڈ ضمیر چودھری اور محمد افضل نے بھی شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here