واشنگٹن (پاکستان نیوز)نیویارک پولیس نے کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے ملزمان کے متعلق اطلاع دینے والوں کے لیے فی کس 1 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کر دیا ہے، میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کو فی کس ایک ہزار ڈالر دیئے جائیں گے ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ کرنے والے افراد کی تصاویر پبلک میں جاری کر دیں جس کے ساتھ ایک ہزار ڈالر فی کس گرفتاری پر انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کانگریس اجلاس کے دوران بائیڈن کی فتح کی توثیق کے موقع پر ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد نے کانگریس پر دھاوا بول دیا تھا جس کے دوران کانگریس اراکین خود کو کمروں میں لاک کرنے پر مجبور ہو گئے تھے ۔