نیتن یاہو ، عبداللہ بن زاید نیویارک میں ملے ، ایران سے خطرات پر خدشات کا اظہار کیا
نیویارک (پاکستان نیوز) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات شادی سے بھی زیادہ پر اعتماد ہو چکے ہیں اور اس کے متعلق تمام یورپی میڈیا میں دھوم ہے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید 2012 کے دوران نیویارک کے ایک ہوٹل میں ملاقات کرچکے ہیں جس کے دوران دونوں جانب سے مشترکہ مفادات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ایران کے جارحانہ اقدامات پر بھی اظہار تشویش کیا گیا ، دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ایران ہے جس پر پابندیاں لگانے اور دباﺅ بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے 2009 میں باراک اوباما حکومت پر دباﺅ بھی ڈالا گیا تھا ، دونوں ممالک میں قریبی تعلقات کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ابوظہبی اور دبئی میں اس وقت تین ہزار سے زائد یہودی پوری مذہبی آزادی اور دیگر بنیادی حقوق کے ساتھ آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں جبکہ یو اے ای ایران کیخلاف پراپیگنڈے کے لیے وسیع سرمایہ لگا رہا ہے ۔