چین: دنیا کی سستی ترین برقی کار تیار، قیمت 930 ڈالر

0
135

بیجنگ (پاکستان نیوز) چینی کمپنی نے دنیا کی سب سے سستی برقی کار تیارکرلی ہے جس کی قیمت صرف 930 ڈالر ہے ۔ چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چین گلی نامی کار چینگ زو ڑائلی کار انڈسٹری نے تیار کیا ہے، جس کی پاکستانی روپوں میں اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ چینگ زو ڑائلی کار انڈسٹری کے حکام کے مطابق یہ دنیا کی سستی ترین برقی کار ہے ، اس کی قوت ایک ہارس پاور سے کچھ زیادہ ہے لیکن یہ زیادہ سے زیادہ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے،کار کے اندر دیگر اہم لوازمات بھی شامل ہیں جن میں ایئر کنڈیشننگ، سسپینشن، ہیٹر، ریڈیو اور ریورس کیمرہ شامل ہے۔ اس کار کی لمبائی ڈھائی ، چوڑائی ڈٰیڑھ اور بلندی 1.80میٹر ہے۔ ایک مرتبہ بیٹری چارج کرنے پر کار 40 سے 100کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here