نسلی امتیازکیخلاف احتجاج جاری، ٹرمپ ملک کو آگ میں دھکیل رہے : ماہرین

0
246

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں پولیس کے تشدد اور نسل پرستی کے خلاف مسلسل احتجاج کی سنچری مکمل ہوگئی، پویس نے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ ریاستوں میں گھیراو جلاو¿ اور پ±رتشدد کاروائیوں نے معمولات زندگی کو ب±ری طرح متاثر کرنا شروع کر دیا ،ٹرمپ کے حامی اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے دوران کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ، ماہرین اور عام شہریوں نے کہا ہے کہ امریکہ میں قیادت کا فقدان نظر آرہا ہے اور ٹرمپ امریکہ کو آگ کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے امریکہ ماضی کے دور کی جانب بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے ، ریاست کینٹکی میں جدید اسلحہ ہاتھوں میں لیے مظاہرے کیے گئے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے تماشائی بنے رہے ، کینٹکی کے شہر لیوس ویل میں ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ،پورٹ لینڈ میں وقفے وقفے سے پ±رتشدد کارروائیاں جاری ہیں، لوگوں کا اسلحہ لیے آزادی سے گھومنا مستقبل میں خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ، یوں محسوس ہو رہا ہے ہر شخص اپنی مرضی کا انصاف لینا چاہ رہا ہے ، لوگوں کی یہ سوچ انتہائی خطرناک ہے ، ریاست کینٹکی کے مکینوں کا کہنا ہے گندی سیاست روایات کو پامال کر رہی ہے ، ٹرمپ خود سری میں امریکہ کو آگ کی جانب لیجا رہے ہیں ، انکے سخت بیانات آگ پر تیل کا کام کر رہے ہیں ، اس وقت امریکہ میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آرہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here