صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنیوالے ممالک میں پاکستان 9ویں نمبر پر

0
154

نیویارک(پاکستان نیوز) کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس)سی پی جے(کی سالانہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان ان 12 ممالک کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہے جہاں بڑے پیمانے پر مقتول صحافیوں کے ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی جے کی عالمی استثنی انڈیکس کے مطابق گزشتہ 10 برس کے دوران صحافیوں کے قتل میں 81 فیصد ملزمان کا احتساب یا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔انڈیکس کے مطابق مقتول صحافیوں کے ملزمان کو کھلی آزاد دینے والے ممالک کی فہرست میں صومالیہ، شام، عراق، جنوبی سوڈان، افغانستان، میکسیکو، فلپائن، برازیل، پاکستان، روس، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ عالمی سطح پر کم از کم 22 صحافیوں کو 2020 میں ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیاجو کہ 2019 کی مجموعی تعداد سے دوگنا ہے۔کمیٹی کے مطابق صومالیہ مقتول صحافیوں کے غیر حل شدہ واقعات کے حوالے سے دنیا کا بدترین ملک ہے، جو ان ممالک کو نمایاں کرتا ہے جہاں پریس کے ارکان کو قتل کے لیے اکٹھا کیا جاتا ہے اور مجرم آزاد ہو جاتے ہیں۔انڈیکس میں ایک سال پہلے کی نسبت بہت کم تبدیلی دکھائی دی، شام، عراق اور جنوبی سوڈان ایک مرتبہ پھر صومالیہ کے بعد فہرست میں اپنی جگہ بنائی جہاں تنازعات، سیاسی عدم استحکام اور کمزور عدالتی نظام کے باعث صحافیوں کے خلاف تشددمیں اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار یکم ستمبر 2011 سے 31 اگست 2021 کے درمیانی عرصے کا احاطہ کرتے ہیں اور افغانستان میں صحافیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرے کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔گزشتہ دو برسوں کی طرح رواں سال بھی افغانستان پانچویں نمبر پر رہا، اگست کے وسط میں طالبان کی جانب سے افغانستا کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد صحافیوں کے لیے زمینی صورتحال ڈرامائی طور پر بگڑ گئی۔سی پی جے نے مزید کہا کہ طالبان قیادت کی جانب سے آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے کیے گئے وعدے غلط ثابت ہوئے کیونکہ اقتدار سنبھالنے کے چند ہی دنوں میں میڈیا کارکنوں کے خلاف متعدد خلاف ورزیاں کیں، جن میں مار پیٹ اور یکطرفہ حراست بھی شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here