نیویارک کے صدرضمیر خان کوئی پینل نہیں بنا سکے اور ایگل پینل بلا مقابلہ کامیاب ہوا
شکاگو (پاکستان نیوز)تحریک انصاف امریکہ کے مرکزی انٹرا پارٹی انتخابات 21 مارچ کو وقوع پذیر ہوئے ان انتخابات میں آٹھ ریاستوں میں قائم ہونے والے پینلز نے حصہ لیا ،سات ریاستوں نے مشترکہ پینل تحریک انصاف ایگل کے نام سے ترتیب دیا، اس پینل میں واشنگٹن سے جنید بشیر صدر نیویارک سے امجد نواز سینئر نائب صدر نیوجرسی سے ابرار احمد عرف Sam Khan جنرل سیکریٹری میضوری Missory ریاست سے ربانی اخوندزادا اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری شکاگو الیٰ نائے کے صدر راجہ محمد یعقوب سینئر ایڈوائزر میری لینڈ سے یاسر انفارمیشن سیکرٹری ، شیخ اسد ورجینیا سے فنانس سیکریٹری نیو یارک سے خورشید بھلی سیکرٹری یوتھ منتخب ہوئے جبکہ نیویارک کے صدرضمیر خان کوئی پینل نہیں بنا سکے اور ایگل پینل بلا مقابلہ کامیاب ہوا۔ شکاگو سے راجہ محمد یعقوب نے سب کو مبارک باد دی اور کہا کہ جناب جنید بشیر صدر یو ایس اے کی قیادت میں یہ ٹیم کمیونٹی کے مسائل اور تحریک انصاف کی ترقی کے مشترکہ طور پر بہترین کام کرے گی۔ یاد رہے کہ امریکہ کی تاریخ میں کسی پاکستانی سیاسی جماعت اور تحریک انصاف امریکہ کے پہلے عام انتخابات ہیں جو کسی سیاسی جماعت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔