وینزویلا: حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث 2 امریکی گرفتار

0
112

پیر کے روز صدر نکولس مادورو کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی جس پر جوابی کارروائی میں8مسلحہ افراد مارے گئے تھے

کراکس (پاکستان نیوز) جنوبی امریکی ملک وینزویلا نے مسلح حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا دعویٰ کرنے والے امریکی فوجی کے ساتھ مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام پر 2 امریکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے گزشتہ روز بتایا کہ اتوار کو مسلح گروپوں نے وسطی کیریبیئن ساحل کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے وینزویلا کی مسلح فروسز نے ناکام بناتے ہوئے 13افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 8 افراد مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے فلوریڈا کی سکیورٹی کمپنی کے فوجی جارڈن گوڈریو کے ساتھ مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام پر2 امریکی شہریوں ایرن بیری اور لیوک ڈینمن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here