اختلافات کے باوجود صدر ٹرمپ کے غلط فیصلے کو قبول کروں گا: صدارتی امیدوار
واشنگٹن (پاکستان نیوز) سابق نائب صدر اور رواں برس نومبر میں ڈیموکریٹک کے صدارتی امیدوار 77سالہ جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ صدر بن جاتے ہیں تو وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک غلط فیصلے کو برقرار رکھیں گے، اسرائیل میں سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے والے فیصلے کو اختلافات کے باوجود تسلیم کروں گا اور سفارت خانے کو دوبارہ منتقل نہیں کروں گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر وہ انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل میں سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے والے فیصلے کو اختلافات کے باوجود تسلیم کریں گے ۔اور سفارت خانے کو دوبارہ منتقل نہیں کریں گے۔