بروسٹ ایکسپریس کی نئی شاخ کا مارٹن گروو میں آغاز، ذبیحہ حلال بروسٹ ورائیٹیز کے علاوہ حلوہ پوری کا بھی خصوصی اہتمام

0
238

کمیونٹی کی دلچسپی اور خدمت کیلئے مختلف ڈیلز پر رعایتی و پُرکشش پیش کا اعلان

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ میں ذبیحہ حلال بروسٹ و دیگر مصنوعات کے مشہور ادارے مسٹر بروسٹ کے زیر انتظام Broast Express کی نئی شاخ کا مارٹن گروو میں 9400 نارتھ و آلیگن روڈ، مارٹن گروو، الی نائے 60053 پر آغاز ہو گیا ہے۔ بروسٹ ایکسپریس کی مارٹن گروو برانچ نے صارفین کیلئے مختلف ورائیٹیز کی مد میں پُرکشش رعایتی پیکجز کا اعلان کیا ہے، انتظامیہ کے مطابق ڈائن ان، کیری آﺅٹ، کیٹرنگ کے حوالے سے مختلف رعایتی پیشکشیں دی جا رہی ہیں۔ محدود مدت کیلئے ان پیشکشوں میں 9 پیس ڈرم اسٹکس 9.99 ڈالر اور کسی ایک فلیورز کے کم از کم دس بفلو ونگز 69 سینٹ فی ونگ کے حساب سے دستیاب ہیں۔ ہیپی آور میں سوموار سے جمعرات تک دوپہر 3 سے 5 بجے تک 20 فیصد رعایت کے علاوہ سینئرز، سالگرہ اور طلباءکیلئے (ثبوت کےساتھ) رعایتوں کے علاوہ 30 ڈالر سے زائد پر فری ڈیلیوری کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے پاکستان نیوز شکاگو سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، یا فون نمبرز 847-505-5121 اور 847-324-5115 پر رابطہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here