لٹریری فورم آف ملواکی اور اردو انسٹیٹیوٹ شکاگو کے اشتراک سے پہلا ”گرینڈ مشاعرہ “7 مارچ کو ہوگا

0
294

مشہور شاعر خالد عرفان کے علاوہ دیگر مشاہیر شعراءشرکت کرینگے، امین حیدر نظامت کے فرائض انجام دینگے

میزبان کمیٹی کے ڈاکٹر سلیم تورانیہ، ڈاکٹر عمر افضل، ڈاکٹر سلیم امان، ڈاکٹر عمار افضل و ڈاکٹر ایہان ضیاءکی کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل

شکاگو(پاکستان نیوز) مڈ ویسٹرن امریکہ میں ادبی و علمی سرگرمیوں کی معروف تنظیموں لٹریری فورم آف ملواکی اور اردو انسٹیٹیوٹ کے باہم اشتراک سے ہفتہ 7 مارچ کو 8 بجے شب اولین گرینڈ ملواکی شاعرہ ISM Brook Field 16670 فیزنٹ ڈرائیو، بروک فیلڈ، وسکانسن 53045 پر منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر سلیم تُورانیہ، ڈاکٹر عمر افضل، ڈاکٹر سلیم امان، ڈاکٹر عمار افضل اور ڈاکٹر ایہان ضیاءپر مشتمل میزبان کمیٹی کے زیر اہتمام اس عظیم الشان مشاعرہ میں مڈویسٹ کے ممتاز شعرائے کرام کے ہمراہ مزاح کے حوالے سے عالمی شہرت کے حامل شاعر و صحافی خالد عرفان، معروف شاعرہ ناہید ورک، اپنے کلام سے نوازیں گے۔ دیگر شعراءمیں حشمت سہیل، سید نقی اختر، داکٹر سلیم تورانیہ، (میزبان)، ڈاکٹر لطیف سیف، عارف امام، نذر نقوی، کاشف حیدر، ساجد چودھری، محبوب علی خان، عرفان ستار و دیگر شامل ہونگے۔ اردو انسٹیٹیوٹ کے روح رواں اور معروف محقق و ناظم امین حیدر شاعرہ کی نظامت کے فرائض انجام دینگے۔ میزبان کمیٹی نے کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے مشاعرے میں شرکت کیلئے داخلہ فیس 20 ڈالر رکھی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے پاکستان نیوز میں شائع اشتہار سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ شکاگو میں مقیم افراد سید کاشف حیدر سے فون نمبر 224-623-1646 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here