اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان نے کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) سے دو ارب ڈالر کا اضافی فنڈ لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پردو ارب ڈالر کی کلائمٹ فنانسگ کی درخواست کئے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ فنانسنگ کی درخواست کی جائیگی۔