نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں 11جولائی کے دن کو بنیادی اہمیت حاصل ہو گئی ہے ، کورونا وائرس کے طویل ترین لاک ڈاﺅن کے بعد سے گیارہ جولائی وہ واحد خوش قسمت دن ثابت ہوا ہے جس دن امریکہ بھر میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے ، نیویارک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وبا پھیلنے سے اب تک 11جولائی ہی وہ دن ہے جس دن کوئی شخص کورونا کے باعث ہلاک نہیں ہوا ہے ، سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر بھی 11 جولائی کے حوالے سے کافی پوسٹیں زیر گردش ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اپنے تاثرات کا اظہار کر رہی ہے ۔