ٹرمپ معاشرہ میں تقسیم اور نسل پرستی بڑھا رہے : کولن پاول

0
134

واشنگٹن( پاکستان نیوز ) سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی معاشرہ میں تقسیم اور نسل پرستی کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ٹرمپ وائٹ ہاو¿س میں بیٹھے ہیں امریکہ پیچھے کی جانب جا رہا ہے ، ٹرمپ ایک سازش کے تحت امریکہ کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ، ایک طرف اتحادی ممالک ہم سے ناراض ہیں تو دوسری طرف اندرون ملک نفرت کی لہر تیز تر ہوتی جا رہی ہے ، نجانے ٹرمپ امریکی عوام سے کس بات کا انتقام لینا چاہتے ہیں ، معیشت کا ب±را حال ہے تو دوسری طرف لوگوں کا احتجاج ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے آئندہ الیکشن میں ٹرمپ کو ہرانے کیلئے ہمیں ایک پلیٹ فام پر متحد ہونا پڑے گا ، ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار جو بائیڈن ایک موزوں انسان ہیں اور وہ انہی کو ووٹ دینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here