نیو یارک(پاکستان نیوز) ٹی وی کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 76 فیصد امریکی سمجھتے ہیں فیس بک معاشرے کوخراب کررہا ہے ۔ ملکی آبادی کے تین چوتھائی افراد یہ سمجھتے ہیں کہ فیس بک معاشرے کوخراب کررہا ہے۔ جن افراد سے رائے لی گئی ان کے نصف فیصد نے بتایا کہ وہ کسی نہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس نے فیس بک کی وجہ سے سازشی نظریات پر یقین کرنا شروع کردیا۔