ٹوئٹر اور فیس بک سے’مایوس’ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سوشل ایپ بنائیں گے

0
73

نیویارک (پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر اور فیس بک پر پابندی کے بعد اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک ‘ٹروتھ سوشل’ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ‘ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ’ نامی کمپنی اس سوشل نیٹ ورک کی مالک ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کا بِیٹا لانچ اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پریاآرڈر کے لیے یہ ایپ ایپل کے ایپ سٹور پر موجود ہے۔ بیان کے مطابق گروپ ‘آن ڈیمانڈ ویڈیو سبسکرپشن’ فیچر لانچ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔’ سابق صدر نے کہا ہے کہ ‘میں نے ٹرتھ سوشل ٹیکنالوجی میں بڑے کھلاڑیوں کے ظلم کے خلاف بنائی ہے۔’ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں طالبان ٹوئٹر پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، لیکن آپ کے پسندیدہ صدر نہیں ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے۔’ پبلک لسٹڈ کمپنی بنانے کے لیے ٹی ایم ٹی جی کو ‘ڈیجیٹل ورلڈ ایکوزیشن کارپوریشن’ (ڈی ڈبلیو اے سی)کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here