پاک فوج دنیا کی 10ویں طاقتور ترین فوج

0
167

نیویارک(پاکستان نیوز) گلوبل فائر پاور انڈیکس 2021 کے مطابق دنیا کی طاقتور افواج کی فہرست میں پاک فوج درجہ بندی میں بہتری کے بعد رواں برس دسویں نمبر پر آگئی ہے۔ سال 2021 میں پاک فوج کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، سال 2020 میں پاک فوج اس فہرست میں 15ویں نمبر پر تھی۔ خیال رہے کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس ہر سال فوجی قوت کے مطابق ممالک کی درجہ بندی کی فہرست جاری کرتا ہے۔ رینکنگ کی بنیاد 50 سے زائد فیکٹرز کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ ان فیکٹرز میں ملٹری حجم سے لے کر ملک کی فنانشل پوزیشن، جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہیں۔ فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہیں۔ جاری کردہ فہرست میں دنیا کے 138 ممالک کی افواج میں پاک فوج کا 10واں نمبر ہے اور اس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.2083 ہے۔ اس فہرست میں بھارت بدستور چوتھے، جاپان پانچویں، جنوبی کوریا چھٹے، فرانس ساتویں، برطانیہ آٹھویں اور برازیل نویں نمبر پر ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here