ایران مذاکرات کرے یا معیشت کی تباہی دیکھے:امریکہ

0
223

 

ایرانی عوام ملائیت کی حکومت سے سخت نالاں ہیں:سینیٹر ٹورسلی کا تہلکہ خیز بیان

واشنگٹن،تہران(پاکستان نیوز)ایران کے امور سے متعلق امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک کا کہنا ہے کہ ایرانی رہنما یا تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں اور یا پھر معیشت کے زمین بوس ہونے سے نمٹیں۔دریں اثنا امریکہ کے سینیٹر ٹورسلی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ملائیت کی حکومت سے سخت نالاں ہیں۔ایران میں سیاسی تبدیلی کے امکانات کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر ٹورسلی نے کہا کہ ایرانی رجیم نے اپنے دفاع اور بقا کی خاطر ملک کے تمام وسائل دفاع پاسداران انقلاب میں جھونک دیئے ہیں تاکہ ریاست میں ملائیت پر مبنی نظام کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو کچلا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نہ ہو ملائیت پر مبنی ایرانی رجیم تتر بتر ہوجائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here