پولیس نے میئر نیویارک کی بیٹی کو حراست میں لے لیا

0
203

 

25سالہ چائرہ مظاہرے سے قبل نوجوانوں کے درمیان ٹریفک کو روکنے کی کوشش کر رہی تھی

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک پولیس نے منہاٹن مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرنے کے دوران میئر بل ڈی بلاسیو کی بیٹی چائرہ کو حراست میں لے لیا ہے ،پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب لوئر منہاٹن کے مقام پر نوجوانوں نے کرفیوکی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمع ہونے کی کوشش کی ، اس مقام پر مظاہرین پہلے بھی پولیس کی درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا چکے ہیں ، اسی مقام پر میئر کی بیٹی ٹریفک کو روکنے کی کوشش کر رہی تھیں اور اس دوران پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا ہے ، میئر کی بیٹی کی گرفتاری میئر کی پریس کانفرنس سے ایک گھنٹہ قبل میں عمل میں آئی جس کے دوران انھوں نے تمام مظاہرین کے مطالبے کو عزت دیتے ہوئے کہا کہ ہم مظاہرین کے مطالبات کا احترام کرتے ہیں اور اس سلسلے میں جلد تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here