نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے گورنر کومیو اور میئر ڈی بلاسیو نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ جن علاقوں میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں وہاں پولیس اہلکاروں کی تعداد کو ڈبل کیا جا رہا ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیویارک کے ایسے مقامات جہاں پر لوٹ مار اور پرتشدد مظاہروں کو سلسلہ زیادہ ہے وہاں پولیس اہلکاورں کی تعداد کو ڈبل کیا جا رہا ہے جبکہ نیویارک میں کرفیو کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جوکہ رات گیارہ بجے اگلے روز شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔