واشنگٹن (پاکستان نیوز) پینٹا گون نے یورپ سمیت اتحادی ممالک میں 3 ہزار سے زائد فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتے تنازع کے پیش نظر امریکہ نے نیٹو کو مضبوط کرنے کے لیے اضافی تین ہزار فوجیوں کی خدمات پیش کی ہیں، ”دی ہل ” کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پینٹا گون نے اضافی فوجیوں پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فوجی مستقل طور پر تعینات نہیں کیے جا رہے ہیں بلکہ موجودہ حالات میں کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے عارضی طور پر تعینات کیا جا رہا ہے ۔