ایرانی یورینیم غائب ؛فردو سے زیادہ محفوظ نئی تنصیب کا انکشاف

0
84

تہران(پاکستان نیوز) ایران کے افزودہ یورینیم کی گمشدگی اب بھی امریکہ،اسرائیل کیلئے تشویش کا باعث ہے۔رپورٹس کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر نے امریکی حملے سے ایک دن قبل فردو تنصیب کے قریب غیر معمولی سرگرمیوں کا انکشاف کیا، جہاں16 ٹرکوں کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ برطانوی اخبار سے گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام کے ایک ماہر نے بتایا کہ افزودہ یورینیم کی بڑی مقدار کو حملہ سے پہلے ہی خفیہ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔برطانوی اخبار کے مطابق، افزودہ یورینیم کو چھپانے کی بہترین جگہ کوہ فاس ہے، جو فردو تنصیب سے تقریبا 145کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔اس کی گہرائی زمین کی سطح سے تقریبا 100میٹر نیچے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here