کراچی (پاکستان نیوز) بیرونی قرض ادائیگیوں کے باعث ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے میں ایک ارب67 کروڑ78لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب92کروڑ ایک لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 29مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب59کروڑ79لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 16ارب92کروڑ1لاکھ ڈالر ہو گئے جس میں مرکزی بینک کے پاس ذخائر کی مالیت ایک ارب71کروڑ18لاکھ ڈالر کی کمی سے 12ارب7کروڑ39لاکھ ڈالر سے گھٹ کر10ارب36کروڑ21لاکھ ڈالر رہ گئے البتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں3کروڑ40لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب 52کروڑ40لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6ارب55کروڑ80لاکھ ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ارب66کروڑ91لاکھ ڈالر کی بیرونی سرکاری قرض ادائیگیاں کی گئیں جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی۔