بھارت17جون کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن جائیگا:سفارتی ذرائع

0
137

نئی دہلی(پاکستان نیوز) سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت رواں ماہ دو سال کی مدت کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے غیر مستقل رکن کے طور پر منتخب ہو جائے گا جس کے بعد توقع ہے کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کی وکالت کرنا زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سفارتی ذرائع نے بتایا کہ 17جون کو جنرل اسمبلی سلامتی کونسل میں دو سال مدت کے لئے 5ریاستوں کا انتخاب کرنے والی ہے اور اس سال یہ انتخابات کورونا وائرس کی وجہ سے ایک الگ طریقہ کار کے ذریعے ہوں گے۔ عام طور پر انتخابات جنرل اسمبلی ہال میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتا ہے تاہم اس بار یہ متعدد مقامات پر ہو سکتے ہیں جس کے بارے میں بعد میں تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here