اسلام آباد (پاکستان نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ”تھپڑ مار کلب” میںشامل ہو گئی ہیں۔ ٹی وی اینکر جاوید چوہدری کے پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے ساتھ ٹاک شو میں بحث کے دوران ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان شدید غصے میں آگئیں ، انہوں نے قادر مندو خیل سے پہلے ہاتھا پائی کی بعد ازاں ان کے منہ پر تھپڑ بھی رسید کر دیا۔ جاوید چوہدری سمیت ٹی وی پروگرا م کے پروڈیوسر اور عملے نے بیچ بچائو کرا کر دونوں کو الگ کیا۔