بھارت میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور بھارتی روپے کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں 20 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ 20 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 81 روپے 63 پیسے کا ہو گیا ہے۔بھارتی روپیہ گراوٹ کا شکار، ہندوستان بھر میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ آج روپیہ کمزور ہوا ہے، پچھلے سیشن میں بھارتی روپیہ پہلے بڑھا پھر پیچھے آ گیا تھا۔