واشنگٹن (پاکستان نیوز) سابق صدر ٹرمپ کے دیرینہ ساتھی اور مقامی اخبار کے سربراہ ڈیوڈ پیکر نے ہش منی کیس میں ٹرمپ کیخلاف گواہی دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس نے ٹرمپ کیخلاف خبروں کو دبایا اور ان کے حق میں کوریج کی کوشش کی ، ڈیوڈ پیکرنے بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آنکھیں اور کان تھا اور اس نے 2016 کے انتخابات کے دوران ان کے بارے میں نامناسب خبروں کو روکا،ڈیوڈ پیکر نے عدالت کو بتایا کہ 2016کے انتخابات میں ان کیخلاف کوریج کو دبایا ،ٹرمپ کے حق اور ان کے مخالفین کیخلاف خبریں دیں۔خیال رہے کہ تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنہیں فوجداری مقدمے کا سامنا ہے۔ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے پورن اسٹار سٹورمی ڈینیئلز کو ان کے مبینہ تعلقات کو چھپانے کی کوشش میں خفیہ طور پررقم ادا کی اور اس کے لیے کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کی۔ پبلشراے ایم ا?ئی کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیکر نے مقدمے میں پہلے گواہ کے طور پر بیان دیا، انہوں نے ڈونلڈٹرمپ اور سابق صدرکے وکیل مائیکل کوہن کے ساتھ 2016 کی صدارتی مہم کے دوران نامناسب پریس کوریج کو دفن کرنے کے مہم میں اہم کردار ادا کیا جسے ”کیچ اینڈ کل ” کا نام دیا گیا۔مین ہٹن کی فوجداری عدالت نے ڈیوڈپیکر کو سنا، جنہوں نے اے ایم آئی کی جانب سے خاموشی سے رقم کی ادا ئیگی کے اعتراف کے بعد استغاثہ کے ساتھ نان پراسیکیوشن معاہدے پر دستخط کئے ، انہوں نیاپنے کردار کوڈونلڈ ٹرمپ کے لیے آنکھیں اور کان کے طور پر بیان کیا۔ڈیوڈ پیکر نے کہا کہ وہ مائیکل کوہن کو کہانیوں کی نشاندہی کریں گے، جو چیک کریں گے کہ آیا وہ سچ ہیں یا نہیں۔ یہ معاہدہ کبھی تحریری طور پر نہیں کیا گیا تھا ،تاہم،ڈیوڈپیکر نے اسے اپنی اشاعتوں میں سے ایک نیشنل انکوائرر کے چیف ایڈیٹر ڈیلن ہاورڈ کو بتا دیا۔ڈیوڈ پیکر نے عدالت کو ایک میٹنگ کے بارے میں بتایا جس میں انہوں نے اگست 2015 میں ٹرمپ، مائیکل کوہن اور سابق صدر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر ہوپ ہکس کے ساتھ شرکت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ اس ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے پوچھا کہ میں انتخابی مہم میں مدد کرنے کے لیے کیا کر سکتا ہوں۔