آفیسر ایمرجنسی پولیس گاڑی کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ٹرمپ کی حمایت کیلئے اُکسا رہا ہے
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والے پولیس اہلکار کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ایسے پولیس آفیسر کی ویڈیو پوسٹ کی گئی جوکہ پولیس ایمرجنسی ایس یو وی کی لائٹس آن کر کے سڑک پر مسافروں کو بلند آواز میں ٹرمپ 2020 کی حمایت پر آمادہ کر رہا تھا ، انتخابی مہم کے دوران پولیس اہلکار ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی ہدایات بھی دے رہا ہے کہ ٹرمپ سے بہتر کوئی صدر نہیں ہے ، ٹف گائے ٹف گائے کہہ رہا ہے ، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے آفیسر کو بغیر تنخواہ کے فارغ کر دیا ہے ۔