طالبان کے سابق سربراہ نے ایران کو فتح کرنے کی دھمکی دے دی

0
97

نیویارک (پاکستان نیوز)افغان حکومت کے سابق گورنر عبدالحمید خراسانی نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ جنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوئے تو ایران کو فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سابق گورنر کی جانب سے یہ دھمکی سرحدی فائرنگ کے تبادلے کے بعد سامنے آئی ہے، مئی کے آخر میں ایران اور افغانستان کے درمیان سرحد پر متعدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افغان گارڈ اور کم از کم دو ایرانی مارے گئے۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر تنازع شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ عبدالحمید خراسانی نے کہا کہ افغان ایران کے ساتھ “زیادہ جذبے کے ساتھ” لڑیں گے جب انہوں نے امریکہ سے لڑا تھا اور کہا تھا کہ اگر طالبان “جہاد کے لیے گرین سگنل دیں تو ان کی فوج پڑوسی ملک کو فتح کر لے گی۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیائ احمد نے حال ہی میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی حکومت “یہ نہیں چاہتی کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوں”۔دونوں ممالک میں تنازع کی ایک وجہ دریائے ہلمند پر ڈیم بنانے کے واقعہ بھی ہے جس کے لیے دونوں حکام کی جانب سے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ایران کو طویل خشک سالی کا سامنا ہے اور وہ زندہ رہنے کے لیے پانی پر انحصار کرتے ہیں ۔ فی الحال، ہلمند آبی معاہدہ کے نام سے ایک دہائیوں پرانا معاہدہ موجود ہے جس کے تحت افغانستان کو ہر سال ایرانیوں کو دریا سے 850 ملین کیوبک میٹر پانی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم ایران نے افغانستان پر ایک سے زیادہ مواقع پر اس معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here