نیویارک (این این آئی )فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے پلیٹ فارم کی پالیسیوں کے از سر نو جائزے کی یقین دہانی کرائی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زکربرگ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ریاست کی جانب سے طاقت کے استعمال سے متعلق دھمکیوں اور ایسی پوسٹس سے متعلق پالیسوں کا جائزہ لیں گے جو ووٹروں کی رائے متاثر کر سکتی ہیں۔ امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر ان دنوں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ ایسے میں صدر ٹرمپ نے کئی ایسی ٹویٹس اور پوسٹس کی ہیں، جنہیں کئی حلقے متنازعہ قرار دے رہے ہیں اور اسی تناظر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دبا و¿ہے کہ صدر ٹرمپ کی پوسٹس کے حوالے سے حکمت عملی واضح کریں۔