یورپ کیلئے پی ئی اے پروازوں پر معطلی کا اطلاق ہوگیا

0
148

اسلام آباد (پاکستان نیوز) یورپی ممالک کے لئے پاکستان کی قومی ایئر لائن کی پروازوں کی معطلی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ، ترجمان پی آئی اے نے بتایا پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا جائے گا، جعلی لائسنس پر پائلٹس کے پروازیں آپریٹ کرنے پر یورپین یونین کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی لگائی گئی ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپین یونین نے مطالبہ کیا کہ حکومتِ پاکستان پائلٹس کی لسٹ فراہم کرے ، جن مسافروں کی بکنگ ہے ، وہ چاہیں تو بکنگ آگے کرا لیں یا ری فنڈ حاصل کر لیں۔ اماراتی ائیرلائن نے پاکستان کے لیے دوبارہ فلائٹ آپریشن بحال کردیا اور پاکستانی مسافروں کے لیے کو رونا ٹیسٹ لازم قرار دیا ہے ، چغتائی لیب مسافر کی رپورٹ براہ راست ائیرلائن کو فراہم کرے گی، ایمریٹس ائیرلائن کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں آپریٹ کررہی ہے ، ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹے سے زائد پرانی نہ ہونے کی بھی شرط رکھی گئی ، ٹیسٹ کے اخراجات مسافر کو برداشت کرنا ہوں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیر لائن کو سعودی عرب کے لیے دو چارٹر پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی، نجی ائیر لائن چارٹر پروازیں جدہ سے کراچی اور ریاض سے کراچی کے لئے آپریٹ کر ے گی، دو چارٹر پروازوں کے ذریعے چار سو سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا جائے گا، یہ پروازیں 11 اور 15جولائی آپریٹ ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here