عدالت نے جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث ملزم کو رہاکر دیا

0
171

آفیسر تھامس لین نے 10لاکھ ڈالر ضمانت جمع کرائی ، دنیا بھر میںمظاہرے جاری

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں افریقی نژاد سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث ملزم پولیس آفیسر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا، آفیسر تھامس لین کو 10 لاکھ ڈالر کی ضمانت پر آزادی ملی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پولیس تشدد سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف پوری دنیا میں مظاہرے جاری ہیں تو دوسری طرف عدالت سے ملزم کو رہا کیے جانے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے معاملے میں ملزمان منیپولیس کے چار سابق افسران میں سے ایک آفیسر تھامس لین کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ تھامس لین نامی اس افسر کو 10 لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ تھامس کے وکیل ارل گرے نے کہا ہے کہ ان کے مو¿کل نے جارج فلائیڈ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی، تھامس لین نے ایمبولینس میں بھی فلائیڈ کو ہوش میں لانے کی کوشش کی تھی۔ واضح ر ہے کہ جارج فلائیڈ کی گزشتہ دنوں پولیس حراست میں موت واقع ہو گئی تھی ، اس کیخلاف پوری دنیا میں مظاہرے ہورہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here