تہران،لیون(پاکستان نیوز) ایران نے ا پنے جنرل سلیمانی کے قتل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حوالگی کے لیے انٹرپول کو درخواست دے دی ہے۔ ایران نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت36 افراد کو حراست میں لینے میں مدد کرنے کی درخواست کی۔تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسم نے کہا کہ ٹرمپ پر 3 جنوری کو ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔ دریں اثنا انٹر پول نے امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتار کرنے کی ایرانی درخواست کو سیاسی قراردیتے ہوئے عمل درآمد سے معذرت کرلی ہے۔ انٹرپول کے قوانین ایرانی درخواست پر عمل کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔دوسری جانب ا مریکی نمائندہ برائن ہوک نے ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری کے لئے ایرانی اقدام کو شعبدہ بازی قرارد یتے ہوئے کہاکہ یہ ایران کا پراپیگنڈہ سٹنٹ ہے جسے کوئی بھی سنجیدہ نہیں لے گا۔