بھارتیوں نے امریکہ کو پاکستان چین سے بڑا فوجی خطرہ قرار دیدیا

0
100

نئی دہلی(پاکستان نیوز) ایک نئے سروے کے مطابق بھارتی شہری امریکہ کو چین کے بعد سب سے بڑا فوجی خطرہ سمجھتے ہیں، جبکہ یوکرین میں جنگ کا زیادہ ذمہ دار روس کے بجائے نیٹو اور امریکہ کو قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں قائم عالمی کاروباری انٹیلی جنس کمپنی مارننگ کنسلٹ نے سروے کیا جس میں شریک ایک ہزار بھارتی جواب دہندگان میں سے تقریباً 43 فیصد نے چین کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ تاہم 22 فیصد نے امریکہ کو بھارت کے تاریخی حریف پاکستان سے آگے دوسرا سب سے اہم سیکیورٹی خطرہ قراردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here