عمران کی جانب سے امریکی سازش کا ثبوت قرار دی گئی ربیکا ایک تجزیہ کار ہیں

0
77

نیویارک (پاکستان نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے امریکی سازش کا ثبوت قرار دی گئیںمعروف ٹی وی چینل فوکس نیوز کی تجزیہ کار ربیکا کوئی حکومتی عہدیدار نہیں ہیں بلکہ اپنی ٹویٹر بائیو میں ربیکا نے خود کو ‘قومی سلامتی کی تجزیہ کار’ لکھا ہے۔ وہ خود کو ‘ائیر پاور کے متعلقہ معاملات کی مصنفہ، ملٹری آپریشنز اور ایرو سپیس ٹیک کے بارے میں رجحان رکھنے والی شخصیت اور فاکس نیوز کی کنرٹریبیوٹر’ قرار دیتی ہیں۔فاکس نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق ربیکا مارچ 2022 سے فاکس نیوز کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہ روس کے یوکرین پر حملے اور دیگر قومی سلامتی اور فوجی موضوعات پر تجزیہ دیتی ہیں۔ربیکا گرانٹ ‘آئی آر آئی ایس انڈیپنڈنٹ ریسرچ’ کی صدر ہیں، یہ خواتین کی ملکیت میں چھوٹے پیمانے پر چلنے والا کاروبار ہے جو دفاع اور ایرو سپیس ریسرچ اور مشاورت میں مہارت رکھتا ہے۔آئی آر آئی ایس کی ویب سائٹ کے مطابق گرانٹ اکثر فاکس نیوز، فاکس بزنس، دا سمتھسونین چینل، سی این این، ایم ایس این بی سی، او ایے این این جیسے چینلز اور ویٹرن ریڈیو وغیرہ پر قومی سلامتی کے ماہر کے طور پر نظر آتی ہیں۔ڈاکٹر گرانٹ ائیر پاور اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے مختلف مقامات پر بطور مہمان مقرر لیکچر دیتی رہتی ہیں۔ وہ یو ایس اے ایف کی ایئر یونیورسٹی میں اور برطانیہ، اٹلی، ہالینڈ، آسٹریلیا اور ترکی کی فضائی افواج کے لیے بھی لیکچر دے چکی ہیں۔ عمران خان نے اپنی حکومت گرائے جانے کی مبینہ ‘سازش’ کے ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی نیوز چینل فوکس نیوز کے ایک پروگرام کے دوران امریکہ کی قومی سلامتی کی ایک ماہر ڈاکٹر ریبیکا نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘(پاکستان کو) چین سے تعلقات محدود کرنے ہوں گے اور امریکہ مخالف پالیسیوں کا سدباب کرنا ہو گا جس کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان (تحریک عدم اعتماد میں) ووٹ آؤٹ ہوئے۔ یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ‘اگر کسی کو حکومت کی تبدیلی میں امریکی سازش کے بارے میں کوئی شبہ ہے تو یہ ویڈیو تمام شکوک و شبہات دور کر دے گی کہ ایک جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم اور ان کی حکومت کو کیوں ہٹایا گیا۔عمران خان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ ’22 کروڑ سے زیادہ آبادی والے ملک کے جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم کو ہٹا کر ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم لانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کی سازش میں ملوث ہو کر، کیا آپ کو لگتا ہے کہ کیا آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا؟عمران خان کی اس ٹویٹ کے بعد تحریکِ انصاف کے رہنماؤں سے حامیوں تک سبھی ربیکا گرانٹ کے تجزیے کو تحریکِ انصاف کی حکومت گرانے کی ‘امریکی سازش کا ثبوت’ قرار دیتے نظر آ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here