نماز مغرب سے نماز عشا تک تلاوت قرآن پاک اور بیان ہوگا ، مستورات کیلئے عالی شان اہتمام ہوگا
نیویارک (پاکستان نیوز)جی ایم سی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جرسی سٹی نیو جرسی میں جلسہ معراج النبی مورخہ 20مارچ بروز جمعہ نماز مغرب سے نماز عشا تک منعقد ہوگا ، حضرت امام الائمہ سراج الامتہ کاشف الغمہ سید نا حضرت اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ ، حضرت سلطان الہند نائب رسول فی الہند غریب نواز حضرت خواجہ معین الحق و الدین حسن سنجری ، حضرت قدوة الاولیا علامہ مولانا محمد سردار احمد رحمت اللہ علیہ خصوصی شرکت کریں گے ، تلاوت قرآن کریم ، نعت شریف ، منقبت اور واقعہ معراج شریف سیرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت اور سیرت حضرت محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد صاحب چشتی قادری رحمت اللہ علیہ سنایا جائے گا۔مستورات کے لیے حسب دستور پردہ کا عالی شان اہتمام موجود ہے ، تمام حضرات سے شرکت کی پرزور اپیل ہے ، پروگرام میں شرکت فرما کر ثواب دا رین حاصل کریں ، پروگرام کے اختتام پر لنگر شریف تقسیم کیا جائے گا ۔مزید معلومات کے لیے فون نمبر 201-333-6160-201-333-2500 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔